Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78227
Published : 7/7/2015 16:18

صدر مملکت جلد روس کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے دورے پر جائیں گے- موصولہ رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی جمعرات کو برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کے روز دو روزہ دورے پر روس جائیں گے- صدر مملکت اپنے اس دورے میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے بھی ملاقات کریں گے- صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقتوں کے گروپ برکس کے اجلاس میں بھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے اور اس اجلاس سے خطاب کریں گے- صدر مملکت اپنے دورہ روس کے موقع پر برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے مختلف رکن ممالک کے سربراہوں سے ملاقات بھی کریں گے- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16