Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78228
Published : 7/7/2015 16:22

شمالی افغانستان: راکٹ حملہ، خواتین اور بچے زخمی

شمالی افغانستان میں رہائشی علاقے پر راکٹ حملے میں چھے عام شہری زخمی ہو گئے۔ افغانستان کے صوبہ بغلان کی پولیس کے مطابق مسلح افراد نے علاقے کے رہائشی مکانات پر دو راکٹ داغے جس کے نتیجے میں دو عورتیں اور چار بچے زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر پل خمری شہر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اب تک کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم اس قسم کے حملوں میں طالبان کے ملوث ہونے کا امکان پایا جاتا ہے۔ ادھر صوبہ بغلان کے پولیس ترجمان جاوید بشارت کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار پندرہ کے ابتدائی چار مہینوں میں افغانستان میں نو سو ستّر عام شہری ہلاک جبکہ ایک ہزار نو سو ساٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار چودہ کے ابتدائی چار مہینوں کے مقابلے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شرح میں سولہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15