Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78229
Published : 7/7/2015 16:24

سعودی جارحیت کے خلاف یمنی عوام کا مظاہرہ

یمن کے عوام نے سعودی عرب کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے جانبدارانہ کردار کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا ہے- الحرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام نے اپنے بحران کے حل کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی جانب سے سعودی عرب کی جانبداری کئے جانے کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے- یمنی مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر اقوام متحدہ کی جانب سے ملت یمن کے مطالبات کو اہمیت نہ دیئے جانے اور بحران کے حل میں ناکامی پر تنقید کی گئی تھی۔ یمنی مظاہرین نے اقوام متحدہ سے اپنی ذمہ داری نبھانے کا مطالبہ کیا- ایک اور رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے پیر کو یمن کے صوبہ صعدہ پر دوبار بمباری کی۔ سعودی بمباری کے نتیجے میں کئی عام شہری شہید اور زخمی ہو گئے- یمن پر گذشتہ تین مہینوں سے آل سعود کے جارحانہ حملوں میں عوام کو پہنچنے والے بھاری جانی و مالی نقصان کے باوجود سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی بمباری بدستور جاری ہے- ان حملوں میں اب تک یمن کے ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں- یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے صوبہ جیزان میں سعودی فوجی اڈوں پر سات میزائل فائر کئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18