Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78231
Published : 7/7/2015 16:32

ایران اور روس: وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ویانا میں دو طرفہ ملاقات کی-

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان یہ ملاقات ویانا میں ہوئی۔ روسی وزیر خارجہ پیر کو ویانا پہنچے تاکہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان وزرائے خارجہ کی سطح کے مذاکرات میں حصہ لے سکیں۔ اس نشست کا مقصد اختلافات کو کم کرنا اور ایران سے مذاکرات کرنے والے چھے ممالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔ واضح رہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں باہمی صلاح و مشورے اور ہماہنگی میں مصروف ہیں۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی بھی اتوار کے روز ویانا پہنچی ہیں- قابل ذکر ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی معاہدے کے لئے ویانا میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14