Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78232
Published : 7/7/2015 16:34

ایٹمی مذاکرات: ایران کی کامیابی کا راز، استقامت و پائیداری

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن محمد آصفری نے استقامت و پائیداری کو ایٹمی مذاکرات میں کامیابی کا راز قرار دیا-

ایران کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن محمد آصفری نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم اسلامی نظام کے اہداف کا بھرپور دفاع کرے اور کوئی معاہدہ نہ بھی ہو تو بھی ملت ایران کامیاب ہے- محمد آصفری نے ملت ایران کے ایٹمی حقوق کے دفاع کے لئے ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی کوششوں اور مغرب کی منہ زوری کے سامنے استقامت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ کوئی برا معاہدہ طے نہیں پائے گا کیونکہ ایرانی قوم، حکومت اور پارلیمنٹ اسے قبول نہیں کرے گی- ایرانی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن نے کہا کہ ایٹمی معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں پارلیمنٹ کے پاس پابندیوں کو غیر موثر بنانے کے موثر طریقے موجود ہیں- محمد آصفری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں شکست مغرب کی ہی ہوگی، کہا کہ ایٹمی مذاکرات میں مغرب اور امریکہ کے مزید مطالبات اور رخنہ اندازی ان کے حق میں نہیں ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11