Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78233
Published : 7/7/2015 16:36

ایران اور آئی اے ای اے، مسائل کے حل کے لئے اہم اقدامات

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے مسائل کے حل کے لئے اہم قدم اٹھایا ہے- ایٹمی توانائی کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے وفد کے دورۂ ایران کے اختتام پر پیر اور منگل کی درمیانی رات کہا کہ ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کا باہمی تعاون کے موضوعات اور ٹائم فریم ورک پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے اور دونوں نے باقی ماندہ مسائل کے حل کے لئے اہم قدم اٹھایا ہے- بہروز کمالوندی نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر یوکیا آمانو کے حالیہ دورۂ ایران کے موقع پر طے پانے والے سمجھوتوں اور فریقین کی جانب سے باقی ماندہ مسائل کے حل کے لئے باہمی تعاون کے عمل میں تیزی لانے پر تاکید کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکیا آمانو کے دورۂ ایران کے چند ہی روز بعد ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ماہرین کے وفد کے دورۂ ایران سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ فریقین باہمی تعاون کو موثر بنانے کے سلسلے میں پرعزم ہیں- واضح رہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ماہرین کا ایک وفد اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ماہرین کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت کے مقصد سے پیر کی صبح کو ایران آیا تھا اور وہ منگل کی صبح ایران سے روانہ ہو گیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17