Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78235
Published : 7/7/2015 16:41

عالمی یوم القدس: فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کا دن

ایران کے مقدس شہر قم کے ایک مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قم میں مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے عالمی یوم القدس کے نزدیک ہونے کی مناسبت سے کہا کہ عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں تمام مسلمانوں کی شرکت، عبادت کے طور پر لازم ہے- آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ عالمی یوم القدس منانے کا اعلان بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی نے کیا اور مسلمانوں کو چاہئے کہ یوم القدس کی ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کریں اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائیں اور یہ جان لیں کہ ان کا یہ اقدام، عالمی سطح پر غیر معمولی اثرات کا حامل ہو گا- دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے پارلیمانی امور کے مشیر نے عالمی یوم القدس کو فلسطین کی مظلوم قوم کے ساتھ یکجہتی کا دن قرار دیا- حجت الاسلام والمسلمین مجید انصاری نے کہا کہ عالمی یوم القدس، صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور اس کی جارحیتوں کے خلاف تمام مسلم قوموں کے متحد ہونےکا دن ہے اور یہ سال ایک منفرد خصوصیت کا حامل ہے- اس لئے کہ داعش دہشت گرد گروہ اپنی جارحانہ کارروائیوں کے سبب مسلمانوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کئے ہوئے ہے اور وہ غاصب اسرائیل کے جارحانہ اقدامات سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹا رہا ہے- واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس قرار دیا تھا اور اس کا مقصد فلسطین کی مظلوم قوم کا دفاع اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرنا ہے۔ اس دن دنیا بھر میں مظاہروں اور احتجاج کے ذریعے فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ کیا جاتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11