Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78237
Published : 7/7/2015 17:4

اتحاد، اسلامی ملکوں کی مشکلات کے حل کی کنجی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے اتحاد کو، اسلامی ملکوں کی مشکلات کے حل کی کنجی قرار دیا ہے- پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایک تقریب میں اسلامی ملکوں کی بعض مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہےکہ اتحاد ہی ان مشکلات کاحل ہے اور علاقے کے موجودہ بحرانوں کے خاتمے کے لئے سازگار حالات پیدا کر سکتا ہے- انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اسلامی ملکوں کی تمام مشکلات حل ہو جائیں گی اور مسلم قومیں آرام و آسائش کی زندگی گذاریں گی- ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات پر غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے چراغ پا ہونے اور اس سلسلے میں اس کے تند و تیز بیانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس بات سے واضح ہوتا ہے کہ اسلام اور ایرانی قوم کے دشمن عناصر مختلف شعبوں میں بدستور سرگرم عمل ہیں- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ایرانی قوم کو چاہئے کہ دشمن کی سازشوں کے مقابلے کے لئے خودکو آمادہ کرے اور اپنے اندر شہادت کے جذبے کو پروان چڑھائے تاکہ اس راہ میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11