يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 78238
تاریخ انتشار : 7/7/2015 17:6
تعداد بازدید : 12

ایرانی قوم، امریکہ سے راضی نہیں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے ذہنوں میں امریکہ کی تلخ اور ناخوشگوار یادیں محفوظ ہیں-

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے سی این این ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ انقلاب کے بعد کے گذشتہ چھتیس برسوں میں، امریکہ نے ایرانی قوم کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا ہے تاہم اگر دونوں ملک ایٹمی معاملے میں کوئی سمجھوتہ کرلیتے ہیں تو دیگر شعبوں میں بھی تعاون کر سکتے ہیں- ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات امریکہ کے لئے ایک تاریخی موقع ہے اور اگر اس سلسلے میں وہ عاقلانہ اور تعمیری قدم اٹھاتا ہے تو اس کے ایرانی قوم کے درمیان اور علاقائی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :