يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 78239
تاریخ انتشار : 7/7/2015 17:9
تعداد بازدید : 12

ایٹمی مذاکرات: لوران فابیوس اسرائیلی مفادات کے محافظ

صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ ایٹمی مذاکرات میں اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے درپے ہیں-
لبنان کے المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ لوران فابیوس ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کی شقوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں- المنار ٹی وی کی رپورٹ میں آیا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی سمجھوتے تک رسائی کا جس قدر امکان بڑھتا جاتا ہے اسی قدر صیہونی حکام کی بوکھلاہٹ کی علامتیں ظاہر ہوتی جاتی ہیں- صیہونی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو نے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے ممالک پر تہران کو زیادہ مراعات دینے کا الزام عائد کیا ہے- سیاسی امور کے ماہر ایوی سیگل نے اسرائیل کے ٹی وی چینل دو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ممکنہ سمجھوتے پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت کا حامل نہ ہونے کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہے اور تل ابیب کا خیال ہے کہ مذاکرات سے خارج ہونے پر مبنی امریکا کی دھمکیاں صرف ایک دکھاوا ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :