Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78241
Published : 7/7/2015 17:13

افغانستان: ننگرہار میں دسیوں داعش دہشتگرد ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ڈرون حملوں میں کم از کم انچاس داعش دہشتگرد ہلاک ہو گئے- خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے منگل کے روز کہا ہے کہ ان دہشت گردوں کو صوبہ ننگرہار کے آچین علاقے میں ہلاک کیا گیا ہے- صوبہ ننگرہار کے ایک اعلی عہدیدار احمد ضیا عبدالزئی نے کہا ہے کہ ڈرون طیارے نے اس علاقے میں پہلا حملہ مقامی وقت کے مطابق بارہ بجے دن میں کیا جس میں داعش کے بارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے اور دوسری حملہ دو بجے دن میں کیا جس میں سینتیس دہشت گرد مارے گئے- افغان طالبان اور داعش کے درمیان اس صوبے کے آچین اور ولسوالی علاقوں میں حال ہی میں ہونے والی جھڑپوں میں دونوں فریقوں کے کم از کم چودہ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں- واضح رہے کہ حکومت افغانستان نے حال ہی میں فراہ، ہلمند، اور ننگرہار صوبوں میں داعش کے افراد کی موجودگی کی تصدیق کی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14