Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78243
Published : 7/7/2015 19:49

ایٹمی مذاکرات کی مدت میں توسیع کا امکان

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے ایٹمی مذاکرات کی مدت میں توسیع کا امکان ظاہر کیا ہے-

علاء الدین بروجردی نے منگل کو اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کا امکان بڑھ گیا ہے اس لئے موجودہ صورتحال میں ویانا مذاکرات کی مدت میں مزید چند روز توسیع کا امکان موجود ہے- علاء الدین بروجردی نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایٹمی مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی فریقوں میں ایک جامع سمجھوتے کے لئے ٹھوس عزم و ارادہ پایا جاتا ہے- اس بنا پر ایران اور گروپ پانچ جمع کے درمیان ایٹمی سمجھوتہ ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے- مجلس شورائے اسلامی کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے مذاکرات کی مدت میں توسیع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں لمبی مدت کی توسیع مدنظر نہیں بلکہ صرف چند دنوں کی توسیع عمل میں آئے گی- انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مذاکرات میں قومی مفادات کے حصول کا خواہاں ہے اور یقینی طور پر ایران کے لئے وقت کی اہمیت نہیں ہے اور ایک اچھے سمجھوتے تک پہنچنے کے لئے مذاکرات جاری رہنے چاہییں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15