Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78244
Published : 7/7/2015 19:52

ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات جاری

اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ اور ان کے نائبین کے درمیان ویانا میں مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو گیا- ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ اور ان کے نائبین کے درمیان پیر کی شام کو مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا- اس اجلاس میں ایٹمی مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال اور ایٹمی سمجھوتے کے حصول کے عمل میں متنازعہ مسائل کے بارے میں مذاکرات ہوئے- مذاکرات کے تمام فریقوں نے اختلافات کے حل کے لئے نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر مذاکرات جاری رہنے پر اتفاق کیا ہے- ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ نیز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے بھی علیحدہ علیحدہ مذاکرات کئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23