Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78245
Published : 7/7/2015 19:54

مصری جنگی بحری جہاز پر یمن کا جوابی حملہ

یمن کی فوج کے خصوصی دستے نے مصر کے ایک جنگی بحری جہاز کو سعودی عرب کی ضیا بندرگارہ پر نشانہ بنا کر تباہ کر دیا- یمنی فوج کے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے لحج نیوز ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن کے صدارتی گارڈ کے خصوصی دستے کے سات افراد نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تمام دفاعی رکاوٹوں کو عبور کرکے اور دشمن کی فوج میں داخل ہو کر سعودی عرب کی ضیا بندرگاہ پر مصر کے ایک جنگی بحری جہاز کو نشانہ بناکر اسے تباہ کردیا- اس رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے دشمن کی دفاعی لائنیں عبور کرنے کے بعد مصر کے جنگی بحری جہاز کو ، جو دارالحکومت صنعا پر گولہ باری میں شریک تھا، دھماکے سے تباہ کرکے اسے غرق کر دیا- واضح رہے کہ سعودی عرب اپنے اتحادیوں کی مدد سے چھبیس مارچ سے یمن کے نہتے عوام پر جارحانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے جس میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12