Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78246
Published : 7/7/2015 19:56

اقوام متحدہ حملے رکوانے کے لئے اقدام کرے

یمن کے عوام نے اقوام متحدہ سے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کی روک تھام کے لئے اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے- پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سیکڑوں بے گھر افراد نے منگل کے دن صنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اجتماع کیا- ان افراد نے یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت کے خاتمے اور انسان دوستی پر مبنی امداد فوری طور پر یمن بھیجنے پر تاکید کی- اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اجتماع کرنے والوں نے آل سعود کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مشکل صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی بے گھر افراد جاتے ہیں آل سعود کے طیارے اسی علاقے پر بمباری کر دیتے ہیں- واضح رہے کہ آل سعود کے لڑاکا طیاروں کے یمن پر حملے ایسی حالت میں جاری ہیں کہ جب انسانی حقوق کی بہت سی تنظیموں اور اسلامی تنظیموں نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کم از کم رمضان المبارک میں یمن پر بمباری بند کر دے- یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں اب تک دسیوں ہزار افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں اور اس ملک کی بہت سی بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں- سعودی عرب نے چھبیس مارچ سے یمن پر وحشیانہ بمباری شروع کر رکھی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17