Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78247
Published : 7/7/2015 19:58

ایران اور مغرب کے ایٹمی معاہدے کا خیر مقدم

پاکستان کی سینیٹ کے دفاعی امور کمیشن کے سربراہ مشاہد حسین سید نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ممکنہ ایٹمی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے-

موصولہ رپورٹ کے مطابق مشاہد حسین سید نے منگل کو ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ، سیاسی جماعتیں اور پاکستانی عوام، مذاکرات کے ذریعے ایران کے ساتھ مغرب کے ایٹمی معاہدے کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان، ایٹمی مسئلے کے حل کے لئے طاقت کے استعمال اور ایران کے ساتھ بین الاقوامی اداروں اور بڑی طاقتوں کے دہرے رویے کا مخالف ہے- انھوں نے کہا کہ اسلام آباد سمجھتا ہے کہ ایران کے ایٹمی مس‏‏ئلے کا پرامن اور منصفانہ حل، علاقے اور دنیا کے امن و استحکام کے مفاد میں ہو گا- پاکستانی سینیٹ کے دفاعی کمیشن کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ ایران اور دنیا کی چھے بڑی طاقتوں کے درمیان جلد ہی معاہدہ طے پاجائے گا کیونکہ یہ معاہدہ، تہران اور مغرب کے درمیان کشیدگی ختم ہونے کا سبب بنے گا اور یہ معاہدہ افغانستان، عراق، شام، یمن اور علاقے کے بہت سے دوسرے ممالک کے جاری مسائل کے حل میں بھی مددگار ثابت ہو گا- مشاہد حسین سید نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران اور مغرب نے ایک ایسے معاہدے کے لئے بھرپور عزم کا اظہار کیا کہ جس میں دونوں فریقوں کی فتح ہو، کہا کہ ایران، ایٹمی معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہی اپنے خلاف تمام پابندیوں کی منسوخی کا خواہاں ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14