Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78248
Published : 7/7/2015 20:0

اچھا ایٹمی معاہدہ پوری دنیا کے مفاد میں ہو گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اچھا ایٹمی معاہدہ ایران اور دوسرے ممالک کے لئے مفید واقع ہو سکتا ہے-

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے منگل کے دن قدس کی آزادی کے لئے سرگرم شخصیتوں کے ایک اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اچھا ایٹمی معاہدہ ایران کے لئے اور دنیا کے لئے بھی مفید واقع ہو سکتا ہے- ڈاکٹر لاریجانی نے علاقے کی صورت حال اور مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لئے صیہونی حکومت کی جانب سے پیدا کئے جانے والے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد اور علاقے کے مفکرین اس بات پر متفق ہیں کہ صیہونی حکومت بین الاقوامی سازش کے نتیجے میں وجود میں آئی ہے - ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا کے مختلف علاقوں سے صیہونیوں کو فلسطین منتقل کرنے کی سازش کا مقصد ہی یہ تھا کہ علاقے کے عوام اور مسلمانوں کے لئے ایک بحران کھڑا کیا جائے اور انھیں ایک فتنے میں الجھائے رکھا جائے اور اس کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10