Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78258
Published : 8/7/2015 11:41

داعش کی تشکیل کا مقصد، صیہونیت کو تحفظ فراہم کرنا

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کے مشیر بریگیڈیئر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے علاقے میں مذہبی اور سیاسی اختلافات پیدا کرنے اور داعش کو وجود میں لانے کا مقصد صیہونیوں کو تحفظ فراہم کرنا قرار دیا-

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کے مشیر بریگیڈیئر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے منگل کے روز کہا کہ علاقے میں اختلافات پیدا کرنے اور داعش کو وجود میں لانے کا مقصد صیہونیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے- بریگیڈیئر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کہا کہ داعش کو وجود میں لانے، امریکی حکومت کی جانب سے اس کی حمایت نیز اس گروہ کو اسلحہ فراہم کئے جانے، یمن میں جنگ شروع کرانے اور سیاسی و مذہبی اختلافات پیدا کرنے کا مقصد مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا اور صیہونیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے- بریگیڈیئر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کہا کہ سعودی عرب، خلیج فارس کے ممالک میں سب سے زیادہ اسلحے کی خریداری اور داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت کر کے علاقے میں بدامنی کا اصلی عامل ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران ، علاقے کے ممالک میں اتحاد اور استحکام قائم کرنا چاہتا ہے- ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کے مشیر نے کہا کہ حکام اور مسلح افواج، درپیش خطرات کو سمجھتے ہوئے جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ مکمل تیاری سے ایران کی ارضی سالمیت اور قومی اثاثوں کا تحفظ کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20