Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78261
Published : 8/7/2015 11:49

ایٹمی مذاکرات کی مدت میں توسیع

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کی مدت میں دس جولائی تک توسیع کئے جانے کا اعلان کیا ہے- فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان دو ہزار تیرہ کے عارضی ایٹمی معاہدے کی مدّت میں جمعے کے روز تک کی توسیع کر دی گئی ہے- امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حتمی معاہدے کے سلسلے میں مذاکرات کی ڈیڈ لائن بڑھا کر آئندہ جمعے تک کر دی گئی ہے- میری ہارف نے تاکید کے ساتھ کہا کہ مذاکرات کے لئے مزید وقت کے مد نظر تمام رکن ممالک، دو ہزار تیرہ کے عارضی ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے لئے لازمی تکنیکی مراحل، دس جولائی تک طے کریں گے تاکہ ایک جامع ایٹمی معاہدہ طے پا سکے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13