Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78262
Published : 8/7/2015 11:51

پوتن اوباما ٹیلیفونک گفتگو، روس بشار اسد کا حامی

روس اور امریکہ کے صدور نے شام کے بحران کے حل کے سلسلے میں ٹیلیفونک گفتگو کی ہے- ذرائع کے مطابق قصر کریملن کے ترجمان دمیتری پسکوف نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے واضح الفاظ میں شام کے سلسلے میں روس کے موقف کا اعلان کیا- دمیتری پسکوف نے کہا کہ شام کے سلسلے میں روس کا موقف پوری طرح واضح رہا ہے اور صدر پوتن نے ایک بار پھر روسی موقف کا اعادہ کیا ہے- واضح رہے کہ امریکی صدر اوباما نے پیر کے روز کہا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ شام کے موجودہ بحران کے حل کے لئے اس ملک میں ایسی نئی حکومت تشکیل دیئے جانے کی ضرورت ہے کہ جس میں بشار اسد کا کوئی کردار نہ ہو- امریکہ کے اس موقف کی روس نے شدید مخالفت کی ہے- روس کا کہنا ہے کہ بشار اسد شام کے قانونی صدر ہیں اور کسی بھی طرح کی بیرونی مداخلت کے بغیر صرف شامی عوام کو اپنے ملک کی حکومت منتخب کرنے کا حق حاصل ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17