Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78264
Published : 8/7/2015 11:57

یمن پر بمباری کا سلسلہ جاری، ایران کا رد عمل

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یمن کے رہائشی اور تجارتی علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی مسلسل بمباری کی شدید مذمت کی ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے منگل کے روز ایک بیان میں سعودی عرب کے حالیہ حملوں میں یمن کے دسیوں بے گناہ اور روزہ دار شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی بنیادی تنصیبات اور شہریوں پر حملے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں- مرضیہ افخم نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ یمن کے مظلوم عوام کی مدد کے ساتھ ساتھ سعودی حملوں کو فوری طور پر بند کرانے کے لئے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے گا اور اس سلسلے میں اپنی موثر کوششیں بروئے کار لائے گا- ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے عام شہریوں بالخصوص بچوں اور عورتوں کی جان کی حفاظت کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے- مرضیہ افخم نے ایک بار پھر یمن کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد بھیجنے اور زخمیوں کے علاج کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا اعلان کیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17