يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 78265
تاریخ انتشار : 8/7/2015 11:59
تعداد بازدید : 13

عراق: صلاح الدین میں فوج کی بڑی کامیابیعراق: صلاح الدین میں فوج کی بڑی کامیابی

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں عراقی فوج اور رضاکار فورس کے حملے میں دس دہشت گرد ہلاک ہو گئے-
موصولہ رپورٹوں کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو صوبہ صلاح الدین کے شہر بیجی میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائی میں دس دہشت گرد ہلاک ہو گئے- اس کارروائی میں داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کے ایک بلڈوزر اور ایندھن کے ایک ٹینکر سمیت دھماکہ کرنے کے لئے تیار پانچ گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا- اس وقت بیجی کے اسّی فیصد سے زیادہ علاقوں پر عراقی سیکورٹی اہلکاروں کا کنٹرول ہے - عراقی فوج نے الرمادی شہر سے ایک سو ساٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع شہر پروانہ پر داعش کے قبضے کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے پیر کو شہر پروانہ پر حملہ کیا تھا جسے البونمر اہل سنت قبائل کے جوانوں نے پسپا کر دیا-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :