يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 78266
تاریخ انتشار : 8/7/2015 12:1
تعداد بازدید : 23

داعش نے عراقی شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کے وحشیانہ اقدامات بدستور جاری ہیں۔

سوریہ الآن ویب سائٹ کے مطابق عراق کی وزارت انسانی حقوق نے اعلان کیا ہے کہ داعش سے وابستہ دہشت گردوں نے صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی میں دو مردوں اور ایک نوجوان کو اغوا کرکے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی تاب نہ لا کر یہ عراقی شہری جاں بحق ہو گئے۔ ان عراقیوں کا قصور یہ تھا کہ انھوں نے دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ عراق کی وزارت انسانی حقوق کے مطابق داعش دہشت گردوں نے چار عراقی خواتین کو بھی زخمی کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ان خواتین نے جہاد النکاح کے نام پر دہشت گردوں کے ساتھ غیر شرعی رابطے سے انکار کر دیا تھا۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :