Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78267
Published : 8/7/2015 12:4

مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے پر ایران کی ستائش

فلسطین کی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے قدس اور فلسطین کا مسئلہ زندہ رکھنے کی اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو سراہا ہے-
فلسطین کی تحریک حماس کے سینیئر رہنما اسماعیل رضوان نے منگل کو ایک انٹرویو کے دوران ایران کی جانب سے قدس اور مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے کی کوششوں کو سراہا- اسماعیل رضوان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ماہ رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس قرار دیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کو بہت اہمیت دیتا ہے- اسماعیل رضوان نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے مسئلے کو زندہ رکھنا اسلامی جمہوریہ ایران کی ترجیحات میں شامل ہے اور تحریک حماس ایران کی شکرگذار ہے- درایں اثنا تحریک جہاد اسلامی کے رہنما خضر حبیب نے ملت فلسطین کی حمایت پر مبنی بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی( رح) نے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس قرار دے کر مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے- خضرحبیب نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عالمی یوم القدس کا مخاطب پوری دنیا کے کمزور اور مظلوم عوام ہیں، کہا کہ افسوس کہ ملت فلسطین کے مسائل و مشکلات بدستور جاری ہیں اور جب تک صیہونی حکومت کا وجود ہے یہ مسائل باقی رہیں گے- جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما خضرحبیب نے مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں عرب حکمرانوں کی بے توجہی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو صرف عرب اور مسلم امۃ سے امید ہے اور انھیں ان عرب حکومتوں اور حکمرانوں سے کوئی توقع نہیں ہے کہ جن کے فیصلے غاصب صیہونی حکومت کے مفادات کی بنیاد پر ہوتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18