Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78269
Published : 8/7/2015 12:8

داعش کے اقدامات پر خاموشی، ناقابل قبول

عراق کی علما کونسل کے سربراہ نے داعش دہشت گرد گروہ کے جرائم پر بعض اہل سنت علما کی خاموشی پر تنقید کی ہے۔ عراق کی علما کونسل کے سربراہ خالد الملا نے کہا ہے کہ عراق کے اہل سنت فقہی مسائل کی کمیٹی نے داعش دہشت گرد گروہ کے وحشیانہ اقدامات پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل سنت فقہی مسائل کی کمیٹی میں شامل علما کی جانب سے داعش کے خلاف فتوا نہ دیئے جانے کی کوئی وجہ نہیں پائی جاتی۔ خالد الملا نے کہا کہ عراق کی علما کونسل نے ایک ایسا منصوبہ تیار کیا ہے کہ جس کے تحت داعش دہشت گرد گروہ کو مجرم ٹہرایا جائے گا اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے منظم طریقے سے فتوے دئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے منصوبے میں اہل سنت کے تمام علما اور مسجدوں کے خطیبوں کو شامل کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے عراق کے مختلف علاقوں پر قبضہ کرکے ہزاروں عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں محتلف مذاہب کے ماننے والے شامل ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10