Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78271
Published : 8/7/2015 12:16

افغانستان: داعش کا دوسرے نمبرکا سرغنہ ہلاک

افغانستان میں داعش کا دوسرے نمبر کا سرغنہ ہلاک کر دیا گیا- رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت انٹلیجنس نے منگل کو صوبہ ننگرہار میں افغان فوج کی کارروائی میں داعش کے دوسرے نمبر کے سرغنہ کے ہلاک کر دیئے جانے کی خبر دی ہے- رپورٹ کے مطابق افغان فوج کی اس کارروائی میں داعش کے چھے دوسرے دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں جن میں گل زمان کا نائب جہان یار بھی شامل ہے- افغانستان میں کہا جاتا ہے کہ صیہونی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش اور طالبان کے درمیان سخت دشمنی جاری ہے اور افغان حکومت نے بھی کچھ دنوں قبل داعش کے مقابلے کے لئے فوج کے خصوصی دستے تشکیل دیئے ہیں- واضح رہے کہ دو روز قبل طالبان اور تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے درمیان صوبہ ننگرہار میں ہونے والی جھڑپوں میں چودہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14