Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78275
Published : 8/7/2015 12:28

امریکا کے بے جا مطالبات مذاکرات طویل ہونے کا باعث: بروجردی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا کے بے جا مطالبات کی وجہ سے مذاکرات طویل ہوئے ہیں- علاء الدین بروجردی نے ایران کے ٹی وی چینل دو کو انٹرویو کے دوران ایران کی مذاکراتی ٹیم کی ثابت قدمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے سفارتی جہاد سے تعبیر کیا- علاء الدین بروجردی نے اس انٹرویو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم قومی مفادات، رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے معین کردہ ریڈ لائنوں اور اعلی قومی سلامتی کونسل کی ہدایات اور ایجنڈے کا بھر پور دفاع کر رہی ہے اور فریق مقابل کی جانب سے ان امور کی مخالفت مذاکرات کے طویل ہونے کا سبب بنی ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ مقابل فریق مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے عزم کا اظہار کر رہا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سابق رکن محمد سعیدی نے بھی ٹیلی فونی انٹرویو میں کہا کہ مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے اور جو مسائل باقی بچے ہیں ان میں ہتھیاروں پر عائد پابندیوں کا خاتمہ بھی شامل ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11