Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78276
Published : 8/7/2015 12:31

یمن پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے، متعدد شہری شہید

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں دسیوں عام شہری شہید ہوگئے- العالم کی رپورٹ کےمطابق یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ منگل کے روز سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے صعدہ، لحج، عمران اور حجہ صوبوں کے پرہجوم بازاروں، رہائشی علاقوں اور سرکاری تنصیبات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں سو سے زیادہ عام شہری شہید ہو گئے- یمنی فوج اور عوامی دستوں نے بھی ان حملوں کے جواب میں صوبہ جیزان کے شہر الخوبہ میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر سات میزائل داغے۔ اسی طرح یمنی فورس نے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں الرمیح اور الردیف میں واقع فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا اور ایک سعودی ٹینک کو تباہ کر دیا- یمن کی طیارہ شکن توپوں نے بھی امریکہ کے ایک جاسوس طیارے کو صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے بقع میں مار گرایا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23