Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78291
Published : 9/7/2015 9:6

ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کا کام مکمل: عراقچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کا کام مکمل ہو گیا ہے-

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے ویانا میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات میں کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کا کام مکمل ہو گیا ہے- سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ابھی بعض مسائل حل نہیں ہوئے ہیں اور ان کے حل کا انحصار سیاسی فیصلوں پر ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار کا کہنا تھا کہ پابندیاں اور سمجھوتہ دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں- انھوں نے مزید کہا کہ اختلافات میں بہت حد تک کمی واقع ہوئی ہے اور اب صرف دو یا تین متنازعہ مسائل باقی رہ گئے ہیں جن میں سے ایک ہتھیاروں پر عائد پابندی کا خاتمہ ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ضروری ہوا ہم مذاکرات جاری رکھنے کے لئے ویانا میں رہیں گے چاہے مذاکرات میں ہر روز توسیع کیوں نہ کی جائے- واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جاری ایٹمی مذاکرات میں دس جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14