Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78294
Published : 9/7/2015 9:15

عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں بھرپور شرکت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں عوام کی بھر پور شرکت کی ضرورت پر زور دیا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت الله اکبر ہاشمی رفسنجانی نے منگل کے دن مسلمانوں کے درمیان عالمی یوم القدس کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے گزشتہ برسوں کی طرح رواں سال بھی عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں عوام کی بھر پور شرکت کی ضرورت پر زور دیا- انھوں نے کہا کہ ایک بار پھر فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی اور صیہونی حکومت کے خلاف نفرت کا اظہار کیا جانا چاہئے- واضح رہے کہ عالمی یوم القدس نزدیک آنے کے موقع پر صیہونی حکومت نے بیت المقدس میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے ہیں- اسرائیلی ریڈیو نے منگل کے دن اعلان کیا کہ اسرائیل نے رمضان کے حساس دن قریب آنے کے موقع پر بیت المقدس میں سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے ہیں- یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب رمضان المبارک کے آغاز سے ہی چالیس سال سے زیادہ عمر کے فلسطینیوں کو صحن ابراہیمی میں داخل ہونے سے منع کر دیا گیا ہے- دنیا بھر کے مسلمان اسرائیل کی توسیع پسندی اور جارحیت کے مقابلے میں فلسطینی استقامت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ہر سال عالمی یوم القدس کے موقع پر جلوس نکالتے ہیں- بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس کا نام دیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16