Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78296
Published : 9/7/2015 9:20

غزہ پٹی کی تعمیرنو کانفرنس ایک بڑا دھوکہ

فلسطین کی نیشنل اینیشی ایٹو پارٹی کے سیکریٹری جنرل نے غزہ پٹی کی تعمیرنو کانفرنس کو ایک بڑا دھوکہ قرار دیا ہے- فلسطینی خبر رساں ایجنسی الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی نیشنل اینیشی ایٹو پارٹی کے سیکریٹری جنرل مصطفی البرغوثی نے کہا کہ غزہ پٹی کی تعمیرنو کانفرنس سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ اس کا مقصد فلسطینی عوام کو دھوکہ دینا ہے اور غزہ پٹی کی تعمیرنو کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا- فلسطین کی ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کو ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ان ہزاروں مکانات اور بنیادی تنصیبات کی تعمیرنو نہیں ہوئی جن کو صیہونی فوج نے تباہ کر دیا تھا- واضح رہے کہ عرب ممالک نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اکتوبر سنہ دو ہزار چودہ میں غزہ پٹی کی تعمیر نو کے زیر عنوان کانفرنس بلائی تھی اور غزہ پٹی کی تعمیرنو کے لئے پانچ ارب چالیس کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی تھی لیکن ضروری بجٹ نہ ملنے کی بنا پر محاصرے کا شکار اس علاقے کی تعمیرنو کا کام سست روی سے جاری ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11