Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78298
Published : 9/7/2015 9:30

روس کے شہر اوفا میں برکس اجلاس شروع

روس کے شہر اوفا میں برکس اجلاس شروع ہو گیا ہے-

اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے شہر اوفا میں برکس کے رکن ممالک کا سربراہی اجلاس بدھ کے دن شروع ہو گیا ہے- یہ اجلاس جمعرات نو جولائی تک جاری رہے گا- اس اجلاس میں برکس کی تدوین کردہ نئی اقتصادی دستاویزات اور برکس ترقیاتی بینک این ڈی بی کے افتتاح کے بار ے میں فیصلہ کیا جائے گا- برکس کے رکن ممالک کے سربراہ بدھ کے دن کے اجلاس میں برکس کے رکن ممالک کے باہمی تجارتی تعاون کے بارے میں پیش کی جانے والی تجاویز پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے- روس کے شہر اوفا میں جمعرات کے دن شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس بھی شروع ہو گا- واضح رہے کہ برکس ترقیاتی بینک این ڈی بی کے قیام کے بارے میں جولائی سنہ دو ہزار چودہ میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے گئے تھے- برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ برکس کے رکن ممالک ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18