Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78299
Published : 9/7/2015 9:33

دو ہزار سے زیادہ روسی شہری دہشت گردوں میں شامل

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس کے دو ہزار سے زیادہ شہری عراق اور شام میں مسلح دہشت گردوں کے ساتھ مل کر ان دونوں ملکوں کی حکومتوں کے خلاف لڑ رہے ہیں- ایتارتاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرو مولو ٹوف نے منگل کے دن کہا کہ اس وقت دو ہزار سے زیادہ روسی شہری عراق اور شام میں دہشت گردوں کی صفوں میں شامل ہو چکے ہیں اور یہ دہشت گرد عراق اور شام کی حکومتوں کے خلاف بر سرپیکار ہیں جو کہ ایک تشویشناک امر ہے- روسی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ان میں سے تقریبا پانچ سو افراد ایسے ہیں جن کے پاس یورپ کی شہریت یا ریزیڈینشل پرمٹ ہیں یا انہوں نے یورپی ممالک میں پناہ لے رکھی ہے اور وہ ان ممالک سے عراق اور شام گئے ہیں-روسی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ گزشتہ برس روس کی پولیس نے شام میں دہشت گرد گروہوں کے ساتھ تعاون کے الزام میں ایک سو سے زیادہ روسی شہریوں کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کئے اور ان میں سے بیس سے زیادہ افراد کے کیس عدالت میں پیش کئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11