Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78300
Published : 9/7/2015 9:38

فریقین کی جیت کے حامل سمجھوتے تک رسائی ممکن ہے: علی شمخانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ اگر ایٹمی مذاکرات میں فریق مقابل بے جا مطالبات سے دستبردار ہو جائے تو فریقین کے مفادات کا تحفظ کرنے والا سمجھوتہ ہو سکتا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے ارنا کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ اگر ایٹمی مذاکرات میں فریق مقابل بے جا مطالبات سے اجتناب کرے تو فریقین کی جیت کے حامل سمجھوتے تک رسائی ہو سکتی ہے- علی شمخانی نے مزید کہا کہ ایٹمی مذاکرات پر امریکی کانگریس کی جانب سے دباؤ ڈالنے کے مقصد سے ڈیڈ لائن مقرر کرنے کی کوئی اہمیت نہیں ہے- علی شمخانی کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کاروں کے مدنظر صرف معین شدہ ریڈ لائنوں کے دائرۂ کار میں قانونی حقوق کا حصول ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے واضح طور پر کہا کہ ایٹمی مذاکرات کے نتیجے میں حاصل ہونے والے سمجھوتے کے پائیدار ہونے کا انحصار ایران کی پرامن ایٹمی صنعت کے تحفظ اور اس کی ترقی، ایران مخالف ظالمانہ پابندیوں کے حقیقی خاتمے اور ایران کی سیکورٹی، سیاسی اور دفاعی خود مختاری پر ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11