يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 78302
تاریخ انتشار : 9/7/2015 9:47
تعداد بازدید : 18

شام سے ملحقہ سرحد پر ترکی کے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ

ترکی کی فوج نے شام کی سرحدوں کے اطراف میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے-
آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی اور شام کے سرحدی علاقوں میں فوجی نقل و حرکت میں اضافے اور ترکی کی سرحد پر جھڑپوں میں شدت کے سبب،ترکی کی فوج نے اپنے ملک کی سرحد پر مزید فوجی تعینات کر دیئے ہیں- خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کا ایک فوجی یونٹ، چند ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ منگل کے روز جنوبی ترکی کے غازی انتپ صوبے سے شام کے پڑوس میں واقع صوبے کیلیس میں داخل ہو گیا ہے اور اس فوجی یونٹ نے جنوبی ترکی کے ال بیلی علاقے میں اپنے ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تعینات کر دی ہیں- ان ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ فوج نے ال بیلی علاقے کے مضافات میں واقع گیلدیر اوبا نامی دیہات کے اطراف میں خندقیں کھود لی ہیں تاکہ افراد کی سرحدوں سے غیرقانونی آمدو رفت کی روک تھام کر سکیں- سیکورٹی اہلکار بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے ترکی اور شام کے سرحدی علاقوں میں گشت کر رہے ہیں- اسی سلسلے میں ترکی کے ایک اعلی فوجی عہدیدار نے ال بیلی کے علاقے میں پہنچ کر فوجی یونٹوں، ٹینکوں، فضائیہ اور اینٹی میزائل سسٹم کا معائنہ کیا ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :