Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78516
Published : 12/7/2015 11:57

بغلان صوبہ کو طالبان سے خطرہ لاحق ہے، افغان حکام

افغان عہدے داروں نے صوبہ بغلان کے شہر پل خمری پر طالبان کے ممکنہ قبضے پر خبردار کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبہ بغلان میں موجود دند غوری علاقے پر طالبان کا قبضہ ہو گیا ہے۔ افغان سیکورٹی حکام نے پل خمری شہر پر بھی طالبان کے ممکنہ قبضے کی بابت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بغلان صوبے کے ایک عہدے دار بسم اللہ عطاش نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دند غوری پر طالبان کے قبضے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے ہجدہ کوتل کی جانب پسپائی اختیار کرلی ہے۔ اس صوبے کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج اور سیکورٹی اہلکار دند غوری کے اطراف کے علاقوں میں تعینات ہوگئے ہیں اور وہ دند غوری پر اپنا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15