سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 78605
تاریخ انتشار : 13/7/2015 13:17
تعداد بازدید : 8

سیاسی حل صرف مکمل جنگ بندی کی صورت میں ممکن

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے مسئلے کا سیاسی حل، سعودی حملے اور محاصرے کے خاتمے پر منحصر ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یمنی عوام کی روز مرہ زندگی کی بحالی صرف اور صرف آل سعود کے حملوں اور ناکہ بندی کے خاتمے پر منحصر ہے۔ محمد عبد السلام نے عمان سے یمن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی راہ حل پر غور کرنا سعودی حملوں کے خاتمے کے بعد ہی ممکن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کا حل صرف گفتگو کے ذریعے ممکن ہے اور عارضی جنگ بندی کے تحت گفت و گو کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انصار اللہ عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا کہ آل سعود نے یمن میں وسیع پیمانے پر قتل عام کیا اور بنیادی تنصیبات کو تباہ کر دیا اس کے باوجود وہ، کوئی مقصد حاصل نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ یمنی عوام نے ثابت کر دیا کہ یہ قوم فوجی طاقت اور تسلط پسندی کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرتی۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے گذشتہ جمعے سے ماہ رمضان کے اختتام تک یمن میں جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کیا تھا تاہم سعودی عرب، اقوام متحدہ کے اس اعلان کو نظر انداز کرتے ہوئے یمن پر اپنے حملے بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :