Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78607
Published : 13/7/2015 13:20

یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت قابل قدر

ایران کی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے یوم القدس کی عظیم ریلیوں میں بھرپور شرکت پر ایرانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین نے یوم القدس کی ریلیوں میں دسیوں لاکھ ایرانی عوام کی شرکت کے ساتھ فلسطینی عوام اور دنیا کے مظلوموں کی حمایت کئے جانے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایران کے پارلیمانی اراکین نے مسلم امہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ، یمن میں سعودی جارحیت اور فلسطین اور علاقے میں ناپاک صیہونی عزائم کی روک تھام کے لئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ کے بیان میں ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکہ کی جانب سے مذاکرات کے دوران بہانہ تراشیاں یہ ثابت کرتی ہیں کہ امریکی حکومت ایک قابل اعتماد فریق نہیں ہے۔ اس بیان میں مغربی حکومتوں خاص طور سے امریکہ کی توسیع پسندی کے مقابلے میں ایرانی مذاکرات کار ٹیم کی استقامت کو باعث فخر قرار دیا گیا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی عہدے داروں اور سیاسی رہنماؤں کے تعاون اور ان کی یکجہتی کے ساتھ رہبر انقلاب اسلامی کے فرامین پر عمل کرکے توسیع پسند طاقتوں کے مقابلے میں ڈٹا جا سکتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23