Tuesday - 2018 April 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78611
Published : 13/7/2015 13:24

افغانستان میں بم دھماکے، متعدد افراد ہلاک و زخمی

دہشت گردوں نے افغانستان کے صوبوں قندوز اور تگاب میں بم دھماکے کرکے بیس عام شہریوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کے قندوز اور کاپیسا صوبوں سے دو دھماکوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ان دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم بیس افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ صوبے کاپیسا کی پولیس کے مطابق ایک بم دھماکہ تگاب شہر میں سڑک کے کنارے ہوا جس کے نتیجے میں چار عام شہری ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے اور دوسرا بم دھماکہ شمالی افغنستان میں واقع قندوز شہر میں ہوا۔ اس بم دھماکے میں بھی تین عام شہری ہلاک جبکہ پانچ پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کا مقصد پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانا تھا۔ اب تک کسی فرد یا گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان حکام، اس قسم کے بم دھماکوں کا ذمہ دار طالبان گروہ کو قرار دیتے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 April 24