سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 78613
تاریخ انتشار : 13/7/2015 13:26
تعداد بازدید : 14

صیہونی حکومت دہشت گردی کی حمایت کرتی ہے

ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اپنے مظالم کی پردہ پوشی کے لئے دہشت گردوں کی حمایت کرتی ہے-
ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غلامرضا انصاری نے عظمت قرآن اور اتحاد مسلمین کے زیر عنواں ہونے والی کانفرنس میں کہا کہ مسلمانوں اور مسلم ممالک کے مابین اختلاف اور انتشار، صیہونی حکومت کی نئی سازش ہے۔ غلامرضا انصاری نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت داعش جیسے دہشت گردوں کی حمایت اور مسلم امہ میں اختلافات پھیلا کر، مسلمانوں کو مسئلہ فلسطین سے دور کرنا چاہتی ہے لہذا اسلامی ممالک کو چاہئے کہ داعش دہشت گردوں سے دوری اختیار کریں۔ ہندوستان میں ایران کے سفیر نے عالم اسلام کے اتحاد کو بیت المقدس کی آزادی کا واحد ذریعہ قرار دیا۔ غلامرضا انصاری نے کہا کہ گذشتہ ستّتر برسوں کے دوران صیہونی حکومت نے مسلمانوں کے سامنے نہایت بڑے مسائل کھڑے کئے اور فلسطینی عوام کو بھی ہر طرح کے جارحانہ اقدامات کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے فلسطین کے ساٹھ لاکھ مظلوم عوام وطن چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ گذشتہ سال بھی صیہونی حکومت نے غزہ پر حملوں کے دوران دو ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا۔ یاد رہے کہ صیہونی حکومت کی اس جارحیت میں پانچ سو بچے بھی شہید ہوۓ۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :