Tuesday - 2018 April 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78615
Published : 13/7/2015 13:28

مذاکرات میں پیشرفت جاری ہے: علی لاریجانی

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے۔
ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اتوار کے دن کہا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کی کوششوں کے نتیجے میں مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے۔ ایران کی پارلمینٹ کے اسپیکر نے کہا کہ سمجھوتے کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ وقت کا صحیح استعمال کیا جائے اور مقابل فریق بھی دانشمندانہ فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کار یہ تصور نہ کریں کہ مذاکرات کے اختتام کے عین موقع پر ایران پر زیادہ دباؤ ڈالا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بات پر زور دیا کہ زیادہ دباؤ رکاوٹیں بھی پیدا کر سکتا ہے۔ ادھر ویانا میں ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات بدستور جاری ہیں۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق روس اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے جوہری مذاکرات کے نتائج کے سلسلے میں ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ اتوار کو ویانا پہنچ رہے ہیں۔ اتوار کی دوپہر کو جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ بھی ویانا پہنچے ہیں۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 April 24