Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78617
Published : 13/7/2015 13:30

اسرائیل اپنے مفادات کے لئے داعش کو استعمال کررہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید حسن فیروزآبادی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اپنے مقاصد کے لئ‏ے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو استعمال کر رہی ہے۔
جنرل سید حسن فیروزآبادی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی قوم نے بخوبی داعشی عناصر اور تکفیریوں کو پہچان لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے عالمی یوم القدس کے مظاہروں میں بھرپور طرح سے شرکت کر کے صیہونی حکومت، تکفیری گروہوں اور وہابیت کے خلاف دنیا کو اپنی استقامت و پائیداری کا پیغام پہنچا دیا ہے۔ جنرل فیروزآبادی نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں ایرانی قوم کا سب سے اہم پیغام یہ ہے کہ اسلام کا اصلی دشمن خونخوار اسرائیل اور اس کا حامی، مجرم امریکہ ہے۔ انہوں نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات میں ایک طرف ایران کی ٹیم ہے جو کسی طرح کے مادی اور دنیوی محرکات سے ماورا ہے اور دوسری طرف شیطان بزرگ امریکہ ہے۔ جنرل فیروزآبادی نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار مغربی طاقتوں سے جنگ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات چاہے کامیاب ہوں یا ناکام دونوں صورتوں میں ایران ہی کی جیت ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20