Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78620
Published : 13/7/2015 13:38

سعودی جارحیت جاری، اقوام متحدہ پر کڑی تنقید

یمن کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ یمن پر آل سعود کی جارحیت رکوانے میں ناکام رہی ہے۔
سبآ نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کے انسانی حقوق کمیشن نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب ایک سو دنوں سے زائد عرصے سے یمن کے مختلف مقامات پر بمباری کر رہا ہے۔ اس کمیش نے کہا ہے کہ آل سعود اور اسکے پٹھو ملکوں کے جنگی طیارے یمن میں رہائشی علاقوں، بازاروں، کارخانوں، اسپتالوں اور اسکولوں نیز پناہ گزینوں کے کیمپوں پر وحشیانہ بمباری کر رہے ہیں۔ اس بیان کے مطابق آل سعود اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں گذشتہ ہفتے سے شدت آ گئی ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ اقوام متحدہ یمن پر آل سعود کی جارحیت رکوانے اور زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ ختم کروانے میں ناکام رہی ہے اور اس سلسلے میں اس نے کوتاہی کی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ آل سعود اور اس کے اتحادیوں کے طیارے شہروں اور دیہی علاقوں میں عوام کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان اور نامناسب صورتحال کے باوجود آل سعود کی جارحیت جاری ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23