Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78621
Published : 13/7/2015 13:40

عراق: شصت نامی شہر میں داعش دہشتگردوں کا صفایا

عراقی فوج اور عوامی فورس نے شمالی صوبے صلاح الدین میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے سے ایک شہر کو آزاد کرا لیا ہے۔

العھد ویب سائٹ کے مطابق عراقی صوبہ صلاح الدین کے شہر بیجی کے شمال میں تکفیری دہشتگردوں کے ساتھ عراقی فوج اور عوامی فورسز کی شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ان جھڑپوں کے نتیجے میں فوج اور عوامی فورس نے شصت نامی شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔ دوسری طرف شمالی صوبے کرکوک میں ایک فوجی کمانڈر کمال الکرکوکی نے کہا ہے کہ داعش کے دہشتگردوں نے تین اطراف سے مغربی کرکوک کے علاقے پر حملے کئے تھے لیکن پیشمرگہ فوجیوں نے توپخانے اور عراقی فضائیہ کے طیاروں کی مدد سے داعش کے حملے ناکام بنا دیئے۔ کمال کرکوکی نے کہا کہ عراقی فضائیہ نے کوکوک کے حوریہ نامی گاوں میں دہشتگردوں کے ہتھیاروں کے ایک گودام کو نشانہ بنایا جس میں تیس تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق تکفیری گروہ داعش اپنے دہشتگردوں کو ترکی سے کنٹینروں میں بھر کر عراق پہنچا رہا ہے۔ عراقی میڈیا کے مطابق کنٹینروں میں بھر کر آنے والے دہشتگرد عراق پہنچ کر پہلے سے معین شدہ مقامات میں پھیل جاتے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20