يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 78622
تاریخ انتشار : 13/7/2015 13:42
تعداد بازدید : 9

حزب اللہ: سعودی عرب سے وابستہ چودہ مارچ گروہ پرتنقید

حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی لبنان مخالف پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں-
لبنان کی العہد ویب سائٹ کے مطابق حزب اللہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ شیخ ہاشم صفی الدین نے اتوار کے دن کہا کہ چودہ مارچ گروہ کے رہنما سعودی عرب کی پالیسی اور احکامات پر عملدرآمد کر کے لبنان کو ایک نئے یمن میں تبدیل کر دیں گے- شیخ صفی الدین نے سعودی عرب کی لبنان مخالف پالیسیوں کی ناکامی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ داخلی اختلافات کے حل کا راستہ تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے عبارت ہے- حزب اللہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ شیخ ہاشم صفی الدین نے لبنان میں تکفیری دہشت گردوں کے خطرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر چودہ مارچ گروہ اور خطے اور دنیا میں ان کے حامی یہ دعوی کریں کہ لبنان کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے تو ان کا یہ دعوی ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا- شیخ ہاشم صفی الدین نے کہا کہ استقامت نے تکفیری دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے اپنے قومی فریضے پر عمل کیا ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :