چهارشنبه - 2019 مارس 20
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 78623
تاریخ انتشار : 13/7/2015 13:45
تعداد بازدید : 7

ایران قدرتی گیس برآمد کرنے والا پانچواں بڑا ملک

تیل برامد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک میں ایران گیس برآمد کرنے والا پانچواں اور تیل برآمد کرنے والا ساتواں بڑا ملک ہے۔
ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ دوہزار پندرہ میں اوپیک کے اعداد و شمار کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں قدرتی گیس کے یقینی ذخائر چونتیس ٹریلین، بیس بلین مکعب میٹر ہیں۔ گیس کے ذخائر کی یہ مقدار اوپیک کے ملکوں میں سب سے زیادہ ہے۔ قطر کا گیس کے ذخائر کے لحاظ سے ایران کے بعد دوسرا نمبر ہے۔ اوپیک کے اعداد و شمار کے مطابق خام تیل کے ذخائر کے لحاظ سے ایران کا نمبر سعودی عرب اور وینزوئیلا کے بعد آتا ہے اور وہ تیل کے ذخائر کے لحاظ سے تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ واضح رہے کہ مغربی ملکوں کی ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے ایران اپنے تیل اور گیس کے ذخائر سے بھرپور طرح سے استفادہ کرنے سے قاصر رہا ہے تاہم ایرانی ماہرین نے تیل اور گیس کی صنعت میں استعمال ہونے والی چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی چیزیں تیار کر لی ہیں۔ رواں برس میں تیل برآمد کرنے والے ملکوں میں ایران کا نمبر ساتواں رہا ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :