يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 78624
تاریخ انتشار : 13/7/2015 13:50
تعداد بازدید : 7

بحرین: جمعیت وعد کے سابق سیکریٹری جنرل گرفتار

بحرین کی جمعیت وعد کے سیکریٹری جنرل رضی الموسوی نے اس جماعت کے سابق سیکریٹری جنرل ابراہیم شریف کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کیا ہے-
لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت وعد کے سیکریٹری جنرل رضی الموسوی نے اس جماعت کے سابق سیکریٹری جنرل ابراہیم شریف کی گرفتاری کے خلاف اتوار کے دن اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہیم شریف کی گرفتاری سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بحرین میں آزادی کی سطح کم ہوئی ہے- بحرین کی جمعیت اسلامی وفاق ملی نے بھی ابراہیم شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری اور غیر مشروط آزادی کا مطالبہ کیا ہے- واضح رہے کہ بحرین کی جمعیت وعد کے سابق سیکریٹری جنرل ابراہیم شریف کو آل خلیفہ کے کارندوں نے اتوار کے دن گرفتار کر لیا- وہ صرف چوبیس دن قبل ہی آل حلیفہ کی جیل سے آزاد ہوئے تھے- ابراہیم شریف نے بحرین کی انقلابی تحریک کے ایک شہید کی یاد منائے جانے کے موقع پر کہا تھا کہ بحرینی عوام اپنے جائز اور قانونی مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :