Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78625
Published : 13/7/2015 14:4

علاقے میں مغربی پالیسیاں ناکام ہوگئیں

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ مشرق وسطی اور شام کے بارے میں مغربی ملکوں کی پالیسیاں ناکام ہو گئی ہیں۔ لبنان کی العھد ویب سائٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے فرانس کے ایک پارلیمانی وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ دہشتگردی کو بڑھاوا دینے اور یورپ میں اس لعنت کو پھیلانے میں مغرب کی پالیسیوں کا اہم کردار رہا ہے۔ فرانس کے پارلیمانی وفد نے قومی کمیٹی اور کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جان فریڈرک پلسن کی سربراہی میں صدر بشار اسد سے ملاقات کی۔ صدر بشار اسد نے علاقے میں مغرب کی شکست خوردہ پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ فرانس اور دیگر یورپی ملکوں کے پالیسی ساز اداروں میں باشعور سیاسی رہنماؤں اور پارلیمانی اراکین کی ضرورت ہے۔ شام کے صدر نے کہا کہ علاقے میں مغربی ملکوں کی پالیسیوں کی ناکامی کی وجہ اپنے عوام کے ان مطالبات کو نظرانداز کرنا ہے کہ وہ دیگر ملکوں میں مداخلت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ایک اور وجہ دہشت گردی کے تعلق سے دوہری پالیسیاں ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21