Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78626
Published : 13/7/2015 14:7

ویانا: ایٹمی مذاکرات اہم مرحلے میں داخل

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ کے مذاکرات تین گھنٹے جاری رہنے کے بعد ختم ہو گئے ہیں- ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے درمیان اتوار کے دن مذاکرات ہوئے- یہ مذاکرات تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہے- کچھ دیر کے بعد دوبارہ یہ مذاکرات شروع ہوں گے اور ان مذاکرات میں امریکا کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین بھی شریک ہوں گی- ایسا نظر آتا ہے کہ دو ہفتوں سے جاری ایٹمی مذاکرات اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کے دائرے میں جامع ایٹمی سمجھوتہ حاصل ہونے کی صورت میں ایران مخالف پابندیوں کا خاتمہ ہو جائے گا اور صرف چند پابندیاں رہ جائیں گی اور وہ بھی ایک معقول اور محدود مدت کے بعد اٹھا لی جائیں گی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15