Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78635
Published : 13/7/2015 14:54

یمن پر جارحیت سعودی عرب میں اسلامی بیداری میں تیزی کا سبب

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ یمن پر آل سعود کی جارحیت سے جزیرہ نمائے عرب میں اسلامی بیداری میں تیزی آ جائے گی۔ محمد رضا محسنی ثانی نے اتوار کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ آل سعود نے یمن پر حملہ کرکے غیر دانشمندی اور غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود کی جارحیت میں بے گناہ عوام مارے جا رہے ہیں اور ملک کی بنیادی تنصیبات بھی تباہ ہو رہی ہیں۔ محسنی ثانی نے کہا کہ یمن پر آل سعود کے حملے صیہونی اور سامراجی طاقتوں کی ہم آہنگی سے انجام پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سے آل سعود نے علاقے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی نیابت میں جنگ شروع کر دی ہے اور اس سے علاقے میں مزید بدامنی پھیلے گی اور بے پناہ نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود کے حکمران چند دنوں میں یمن پر قبضہ کرنا چاہتے تھے لیکن انھیں اس لڑائی میں شکست ہوئی ہے اور اب تک انھیں ایک مقصد بھی حاصل نہیں ہو سکا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15